جماعت اسلام? ?ا ا?ن ا?246م?? ب? ضابطگ?و? پر ال??شن ?مشنر ?وا?? اور خط

239

جماعت اسلامی نے کراچی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں سےمتعلق الیکشن کمشنرکو ایک اورخط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 246 میں صبح سےبےقاعدگیاں جاری ہیں جس پر الیکشن کمیشن خاموش ہے۔خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ کے ڈی اےاسکول،پولنگ اسٹیشن نمبر11،12،13اور14 میں پولنگ 3گھنٹے تاخیر سے 11بجے شوع ہوئی جب کہ پولنگ اسٹیشن 99 میں بیلٹ باکسزکی سیل بھی ٹوٹی ہوئی ہےجس پرعملہ توجہ نہیں دے رہا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کا عملہ ایم کیوایم کی مرضی سےلگایاگیااورجان بوجھ کرپولنگ شروع کرنے میں تاخیرکی گئی، پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع کرنے کا مطلب رات دیر تک پولنگ ہوتی رہے۔