غ?ر مع?ار? پ??نگ ?? سبب سالان? 35 ارب روپ? ?ا آ?ا ضائع ?وجاتا ??

206

غیرمعیاری پیکنگ کے سبب سالانہ 35 ارب روپے کا آٹا ضائع جبکہ لاکھوں افراد بیمار ہو جاتے ہیں۔ پاکستان پالی پراپلین ایسوسی ایشن کے چئیرمین اسکندر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ فلور ملز میں آٹا تیار ہونے اورگھروں تک پہنچنے کےعمل میں تقریباً تین سے پانچ فیصد مقدار ضائع ہو جاتی ہے۔

جس سے عوام کو نقصان اور فوڈ سیکورٹی کی صورتحال پر منفی اثر پڑتا ہے اور ضیاع کا سارا بوجھ عوام پرمنتقل ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحول دوست پالی پراپلین کے بنے نیم شفاف تھیلے کے استعمال سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ، کیونکہ یہ تھیلے ایک جانب سے ورق دار اور ہوا دار ہوتے ہیں اور انکی تیاری میں گوند استعمال نہیں کیا جاتا