ا?ن ا? 246?? بعض پولنگ اس??شنز پر پولنگ شروع ن? ?وس??

219

این اے 246میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹے سےزائدگزرنے کے باوجود بعض پولنگ اسٹیشنز پر اب تک پولنگ کاعمل شروع نہیں ہوسکا۔ میمن کالج، آغا خان اسکول،دہلی اسکول اور علی علی اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی جب کہ فیڈرل بی ایریامیں سلطان محمدشاہ اسکول کےپولنگ اسٹیشن میں بھی پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوا۔این اے 246کے ریٹرنگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ حلقے کے کسی پولنگ اسٹیشن کو بند نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ روکی گئی ہے۔دوسری جانب لیاقت آباد،شریف آباداور بندھانی کالونی کے پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔