الیکشن کمیشن نےحلقہ این اے 246کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کاوقت بڑھانے کیلیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزسےرپورٹ مانگ لی۔
کراچی کے اہم ترین سیاسی حلقے این اے 246میں الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے لیے مقررہ کردہ وقت ختم ہونے میں ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے۔
ایم کیوایم کے امیدوار کنورنوید جمیل نے الیکشن کمیشن سے پولنگ وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدوار نے اضافی وقت کی مخالفت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کاوقت بڑھانےکیلیےڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزسےرپورٹ طلب کی ہے جب کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کا کہنا ہے کہ فی الحال پولنگ کا وقت بڑھانے کی ضرورت نہیں۔