ا?ن ا?246ضمن? انتخاب ?ا م?دان سج گ?ا،پولنگ جار?،س??ور?? ?? سخت انتظامات

232

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا۔الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ۔پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز اہلکار سیکورٹی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے راشد نسیم،پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل اور ایم کیوایم کے کنورنوید جمیل سمیت 12امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہے۔
حلقے میں آج عام تعطیل ہے،پولنگ کا آغاز صبح 8بجے ہوا اور یہ بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔
 حلقے میں 213 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جب کہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 57 ہزار 781 ہے جو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 187 اور خواتین ووٹرز ایک لاکھ 61 ہزار 594 ہے۔الیکشن کمیشن نے 3 لاکھ 58 ہزار 500 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔
ہر پولنگ اسٹیشن پر 20 سے زائد رینجرز اہلکار اور اتنے ہی پولیس کے جوان خدمات نجام دیں گے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر مردوں اور خواتین کے لیے ووٹ ڈالنے کا الگ الگ انتظام کیا گیا ہے ۔