وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل درست سمت میں جاری ہیں۔ اور حلقے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ۔
ذوالفقار مرزاکے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھاکہ سابق وزیرداخلہ کو جان کے خطرات کے پیش نطر اضافی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔ اب اس میں کمی کردی گئی ہے۔ سابق صدر کے خلاف الزامات لگانے کا جوب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تو زرداری صاحب کواپنا بڑا بھائی سمجتے تھے پر ان کو اچانک کیا ہواکہ وہ سابق صدر کے بارے میں الزام تراشی کریں ۔
ایم کیو ایم کے بارے میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہایم کیو ایم کی مخالفت کی وجہ سمجھ نہیں آئی ۔ ڈبل سواری پر پابندی مجھے اعتماد میں لئے بغیر لگائی گئی ۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت میں کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوگا، ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں