این اے 246کے ضمنی انتخابات میں جعلی ووٹنگ کے الزام میں اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسر سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا گیاجس کے بعد صبح سے اب تک بوگس ووٹنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی تعداد4ہوگئی ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق شریف آباد کے زبیدہ اسکول پولنگ اسٹیشن نمبر156 سے اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسرجاوید صدیقی کو جعلی ووٹنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ لیاقت آباد سےبھی ایک شخص کی بوگس ووٹ ڈلوانے پر گرفتار کیا گیا ۔
گرفتار افراد کو رینجرز افسر نے مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے موقع پر ہی جرمانے اور 3ماہ قید کی سزا سنادی۔
اس سے قبل رینجرز نے پولنگ اسٹیشن دہلی اسکول کےپریزائیڈنگ افسر سید ماجد علی سمیت 2افراد کو بوگس ووٹنگ کے الزام میں گرفتار کرکے 5ہزار فی کس جرمانہ اور 3،3ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔