وزارت پان? وبجل? ?ا اسمبل? م?? بجل? ?? لو?ش??نگ م?? اضاف? ?ا اعتراف

217

وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے قومی اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کا اعتراف کرلیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 2سے3گھنٹے اضافہ کیا گیا ہے۔شہری علاقوں میں 7گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اضافہ ارسا کیطرف سےصوبوں کو پانی نہ چھوڑنےکی وجہ سے ہوا جب کہ جو فیڈر کم بل دے رہےہیں وہاں لوڈشیڈنگ 12سے14گھنٹے ہورہی ہے۔
عابد شیر علی کے بقول خیبرپختونخواکےبعض فیڈرزسے 90فیصد بل ادانہیں کیے جاتےجس کے باعث بجلی صرف انہی علاقوں کو فراہم کی جاتی ہے جہاں بل ادا ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چکدرہ گرڈاسٹیشن کیلیے خیبر پختونخوا کو45کروڑ روپے دیے جاچکے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک چکدرہ گرڈ اسٹیشن کو اراضی فراہم نہیں کی۔