پشاور م?? پول?س و?ن ?? قر?ب د?ما?ا،5ا?ل?ار زخم?

260

پشاور میں جی ٹی روڈ پر ریپڈریسپانس فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ریپڈریسپانس فورس کی گاڑی معمول کا گشت کررہی تھی کہ جی ٹی روڈ پر ارباب سکندر فلائی اوور کے نیچے سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین تباہ اور اس میں سوار 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئےجنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں 2اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں 2کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے۔