ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈ میں انتخاب کیلئے پولنگ ہفتے ہوگی، پولنگ بغیر کسی وقفہ کے صبح8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔ مجموعی طورپر18لاکھ49ہزار424ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ پولنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگے جبکہ ملک بھر کے کینٹ بورڈ میں عام تعطیل ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام ترانتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے جبکہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی ادارے بھی ہائی الرٹ رہیں گے ۔
پولنگ کے باعث شہر اور کینٹ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں
ملک بھر میں مجموعی طور پر1298 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،پنجاب میں20،سندھ8،خیبرپختونخواہ11 جبکہ بلوچستان میں 4 کینٹ بورڈقائم کئے گئے ہیں۔