ثابت ?وگ?ا ?? ?رون ???نالوج? ?? منف? نتائج ???،پا?ستان

230

امریکی ڈرون حملوں میں 2مغربی یرغمالیوں کی ہلاکت پر پاکستان نے ردعمل میں کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے غیر ارادی اور منفی نتائج منسلک ہیں۔
دفتر خارجہ نےغیر ملکیوں کی ڈرون حملوں میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈاکٹر اور اطالوی شہری کی ہلاکت ڈرون ٹیکنالوجی کے مضر نتائج کو واضح کرتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر غمزدہ لواحقین اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں شہریوں کی جان و مال کا نقصان اٹھایا اور پاکستان کافی عرصے سے مسلسل ڈرون حملوں کی مخالفت کررہا ہے۔