حج پال?س? ?ا اعلان،قرع? انداز? 14مئ? ?و ?وگ?

245

وفاقی وزیر برائے مذہبی امیدوار سردار محمد یوسف نے حج پالیسی 2015کا اعلان کردیا۔رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج کے لیے جائیں گے اور سرکاری حج پیکج 2 لاکھ 64ہزار971 روپے میں ہوگا جب کہ بلوچستان سے عازمین حج کا پیکج 2 لاکھ 55ہزار 971 روپے ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سال50 فیصد عازمین براہ راست مدینہ ایئرپورٹ اور 50 فیصد جدہ جائیں گے۔ حج درخواستیں 27اپریل سے 10منتخب کردہ بینکوں کی ملک بھر میں قائم شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں اور اس کی آخری تاریخ 8مئی مقرر کی گئی ہے جس کے بعد14مئی کو قرعہ اندازی کے ذیعے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔جن بینکوں میں درخواستین جمع کرائی جاسکتی ہیں ان میں الائیڈ بینک،مسلم کمرشل بینک،یونائیٹڈ بینک،حبیب بینک،میزان بینک،الفلاح بینک،زرعی ترقیاتی بینک اور دیگر شامل ہیں ۔
وفاقی وزیرنے بتایا کہ5 سال کے دوران حج کرنے والے حج پر نہیں جاسکتےتاہم 5 سال کے دوران حج کرنےوالے محرم یا حج بدل کی صورت میں جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قربانی کے لیے حاجیوں کو 14ہزار210 روپے جمع کرانا ہوں گے۔