اسلام ?ر قسم ?? د?شتگرد? ??خلاف ??،الل? ?? خاطر مسلمان ا?? دوسر? ?و معاف ?رد??،امام ?عب?

194

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ اسلام ایک کشادہ ،درگرز،باہمی محبت اور دوسروں کے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے،اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کی ممانعت اور زور زبردستی کے خلاف ہے ۔
ملک کی سب سے بڑی مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مومن کی نشانی ہے کہ وہ ہمیشہ ہنس مکھ اور بااخلاق ہوتا ہے، مومن کبھی اپنی بات پر اصرار نہیں کرتا اور مسلمان فرقوں اور مذاہب کا احترام کرتا ہے۔
امام کعبہ نے کہا کہ اسلام رحمت اور درگزر کا دین ہے، دین میں کوئی زبردستی نہیں اوراسلام کسی کو دین اسلام میں داخل ہونے پرمجبورنہیں کرتا۔
انہوں نے مسلمانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے ہر مسلمان کو اپنی اصلاح خود کرنی ہے اور اسلامی حکومتیں غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک رکھیں۔
شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ بعض لوگ تشدد کےذریعےاسلام کاتشخص مسخ کررہےہیں اور اسلام کے دشمن اسلام کو متشدد اور متعصب مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں حالانکہ اسلام میں تشدد اور دہشتگردی کی ممانعت ہے۔
امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی شاہ سلمان کو محفوظ رکھے، اللہ تعالی پاکستان کے حکمرانوں کو توفیق اورصلاحیت دےاور مسلمان حکمرانوں کو ہدایت دے۔