?بل سوار? پر پابند? ?? ?وئ? سفارش ن??? ?? ت??، ?? ج? ر?نجرز

211

کراچی کے ضمنی الیکشن کے حولے سے ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کل کے ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے لئے نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ ڈبل سواری پر رینجرز نے نہیں لگائی ۔ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ محکمہ  داخلہ کرتاہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا صرف شہریوں سےشناختی کارڈ ساتھ رکھنےکی اپیل کی تھی۔ تاکہ شہر میں موجود غیر ملکیوں کے خلاف مؤثر آپریشن کیا جاسکے۔

کراچی آپریشن کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ  ہم نے پورے کراچی میں  بلاتفریق آپریشن کیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور لیاری میں آپریشن کیا۔ اے این پی سے تعلق رکھنے والے 75 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مگر کراچی آپریشن پر صرف ایک پارٹی شور مچارہی ہیں۔ جوکہ افسوناک عمل ہے۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں ظلم وجبر کے لئے نہیں ،بلکہ امن وامان کے لئےموجود ہے ۔ایک سال سے زائد ہونے والے آپریشن کے دوران  کوئی بھی سیاسی کارکن ہماری گولیوں کا نشانہ نہیں بنا۔

ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھاکہ ڈبل سواری کی پابندی کی کوئی درخواست نہیں کی ۔ جب کراچی آپریشن کے کپتان کو اطلاع ملی تو انہوں نے مداخلت کی اور اس بارے میں سند ھ حکومت تصدیق کرے گی