وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کوفوری طورپر یمنی دارالحکومت سے نکلناہوگا، پاکستان یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلیےتمام ترکوششوں کی حمایت کرتاہے۔
دفتر خارجہ نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیردفاع سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیردفاع، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب میں ڈیفنس سیکیورٹی اورانٹیلیجنس کےشعبوں میں تعاون بڑھانےپر اتفاق کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کوفوری طورپر یمنی دارالحکومت سے نکلناہوگا، پاکستان یمن مسئلےکےحل کیلیےاقوام متحدہ کی قراردادکی مکمل حمایت کرتاہے اور یمن تنازع کے حل کیلیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کوعدم استحکام سےدوچارکرنےکی تمام کوششیں ناکام بنائی جائیں گی۔