وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف آج برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان برطانوی وزیراعظم کی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کررہےہیں۔ دورے کے دوران وہ اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کرینگے ۔ اور باہمی،علاقائی اورعالمی امور زیرغور آئیں گے۔
وزیر اعظم پاکستان گالاپولی کی صد سالہ یاد گاری تقریب میں شریک ہوں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات کرینگے ۔