راف?ل ن?ال اپ س?? ش?ست ?? بعد بارسلونا اوپن س? با?ر ?وگئ?

292

     چودہ بار گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد بارسلونا اوپن سے باہر ہوگئے، ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں انہیں فیبیو فوگنینی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوڈ فیرر اور فلپ کولشرائبر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے سابق عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

تھرڈ سیڈڈ سپین کے ڈیوڈ فیرر نے سویڈن کے الیاس یمیر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے فلپ کولشرائبر نے فرانس کے بینٹ پیری کو 6-4 اور 7-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔