سعودی عرب،کویت اور متحدہ عرب امارت نے مالی امداد کے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے مصر کے مرکزی بنک میں 6ارب ڈالر جمع کر دئیے۔ اس بات کی تصدیق مرکزی بنک کے گورنر ہشام رمیز نے جمعرات کو برطانوی خبر رساں ادارے کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ خلیجی طاقتیں مصری معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب،کویت اور متحدہ عرب امارت نے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے دو ،دو ارب ڈالر ملکی فارن ایکسچینج ہولڈنگز میں جمع کرا دیئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب،کویت ،یو اے ای اور اومان نے مشترکہ طور پر مصر کو 12ارب ڈالر امداددینے کا وعدہ کیا ہے