سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن طلال نے یمن جنگ میں حصہ لینے والے سعودی پائلٹوں کو پر تعیش کاریں(بنٹلے) تحفے میں دینے کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ الولید نے یمن میں فوجی آپریشن ختم کرنے پر ملکی رہنماﺅں کو مبارکباد دیتے ہوئے جنگ میں حصہ لینے والے 100سعودی پائلٹوں کو پر تعیش کاریں(بنٹلے) تحفے میں دینے کی پیشکش کی ہے۔
شہزادہ الولید بن طلال کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔انکے پاس مجموعی طور پر 23ارب ڈالر دولت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ الولید بن طلال مرحوم شاہ عبداللہ کے نواسے ہیں