جماعت اسلام? سات? د?ت? تو ?مارا حوصل? ب??تا،شا? محمودقر?ش?

234

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی اگر تحریک انصاف کا ساتھ دیتی تو ہمارا حوصلہ بڑھتا،ایم کیوایم کو الیکشن کامیابی پر کھلے دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کی حلیف پارٹی ہے،جماعت اسلامی نے سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں ہماری سپورٹ مانگی تو ہم نے اپنا مکمل تعاون پیش کیا تاہم اگر جماعت اسلامی این اے 246کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیتی تو بہتر ہوتا اور ہمارا حوصلہ بڑھتا۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعدیہ بات واضح ہوگئی کہ کراچی میں صرف 2حقیقتیں ہیں،ایک ایم اکیوایم اور دوسری تحریک انصاف۔پی ٹی آئی اگر ایم کیوایم کے سیاسی کعبہ سے 25ہزار ووٹ لے سکتی ہے تو آئندہ الیکشن میں شہر سے کم از کم 10نشستیں ایم کیوایم کے لیے خطرے میں پڑ جائیں گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ن لیگ کی طرح میدان چھوڑ کربھاگے نہیں،ہمارے کارکنوں اورامیدوار عمران اسماعیل نے ڈٹ کرمقابلہ کیا جس پر وہ مبارکبا د کے مستحق ہیں۔