دفاع? چ?مپئن مار?ا شراپوا ?و س?? گار? اوپن م?? اپ س?? ش?ست ?ا سامنا

298

     اینجلیق کربر نے دفاعی چیمپئن ماریا شراپوا کو شکست دے کر سٹٹ گارٹ اوپن سے باہر کر دیا۔ کارلا ساریز، الینا مکاروا، کیرولین وزنیاکی اور سیرا ایرانی نے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں جاری ویمنز سنگلز ٹورنامنٹ میں روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا جیت کا تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہیں اور انہیں جرمنی کی اینجلیق کربر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ماریا شراپوا نے پہلا سیٹ بآسانی 6-2 سے جیتا مگر اگلے دونوں سیٹس میں وہ اپنا روایتی کھیل پیش کرنے میں ناکام رہیں، اینجلیق کربر نے ان کی غلطیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور دونوں سیٹس بالترتیب 7-5 اور 6-1 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سپین کی کارلا ساریز نے سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینچچ کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ روس کی الینا مکاروا نے ہم وطن حریف مرینا میلنکووا، ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا اور اٹلی کی سیرا ایرانی نے قازقستان کی زرینہ دیاس کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔