اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے افریقی ملک موریطانیہ کے سفارتکار اسماعیل الشیخ احمد کو یمن کے لیے اپنا خصوصی ایلچی نامزد کر دیا ہے۔
اسماعیل الشیح احمد ان دنوں اقوام متحدہ میں ایبولا کے خلاف مشن کے سربراہ ہیں۔ ان کی نامزدگی جمال بن عمر کے سبکدوش ہونے کےباعث کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب خالد المعانی نے نئے خصوصی نمائندے الشیخ احمد کو ایک تجربہ کار سفارت کار قرار دیا ہے۔