ن?پال م?? زلزل? س? ?لا?تو? ?? تعداد 3200 س? تجاوز ?ر گئ?

228

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں ہفتہ کو شدید زلزلہ آیا۔ نیپال اور بھارت میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت7.9رکارڈ کی گئی۔ زلزلے نے نیپالی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ۔ اور اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3200 ہو گئی ۔

دارالحکومت میں زخمیوں کے تعداد میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے باعث ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیں۔

پا کستان کی جانب سے نیپال کے لئے چار سی ون تھرٹی طیارے بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیکل ٹیم اور آرمی انجئیرنگ کی ٹیم بھی نیپال میں اپنے کام سر انجام سے رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کھٹمنڈو میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نیپالی دارلحکومت میں انسانی جانوں کو بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

دوسری جانب نیپال میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہیں، جس کے باعث امدادی کارکنوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی بھی پیشن گوئی کی ہے ۔ جس کے باعث لوگ اپنے گھروں میں جانے سے کترا رہے ہیں۔