ن?پال اور ب?ارت م?? زلزل? ?? شد?د ج????،ب?? پ?مان? پر تبا?? ?ا خدش?

219

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔نیپال اور بھارت میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت7.5رکارڈ کی گئی۔
نیپا کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہمد ہوگئی ہے جب کہ آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی سمیت کئی بڑے شہر میں بھی عمارتیں زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھیں۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ جئے پور،پٹنہ ،مغربی بنگال سمیت دیگر بڑے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق  زلزلےکامرکزنیپال کےشہرلامجنگ سے35کلومیٹرمشرق ہے اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
ادھر ٌپاکستان میں پشاور،لاہور ،شیخوپورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔