ف?س ب? ن? ا?? نئ? اور منفرد ا?پل? ??شن متعارف ?راد?

358

فیس بک نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ہیلونام کی ایک نئی اور منفرد ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے جو آپ کے اسمارٹ فون میں موجود فون ڈائلر کو فون کے کالنگ فیچرز سے بہتر بنادے گی۔

فیس بک کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق ہیلو نامی اس جدید ترین ایپلی کیشن کی خصوصیات یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس کسی کا نمبر محفوظ نہیں اور وہ آپ کو کال کرے تو کال ریسیو کرنے سے پہلے اس کی تفصیلات خود کار انداز میں فیس بک سے میچ ہو کر بمعہ تصویر آپ کے سامنے آجائیں گی اس کے علاوہ اگر کال کرنے والے کا ڈیٹا فیس بک پر موجود نہ ہو تو یہ ذہین سافٹ وئیر آپ کو کال بلاک کرنےکی سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔

ہیلو کے ذریعے آپ صرف ان ہی لوگوں سے رابطہ کر سکتے  ہیں جن سے آپ رابطہ کرنا چاہتے ہیں اور اسی پر بس نہیں بلکہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ اپنی پسند کی جگہیں مثلاً ریسٹورینٹ وغیرہ ایک ہی وقت میں تلاش بھی کر سکتے ہیں اور یہ بھی جان سکتے ہیں کہ وہاں پہنچنے کے کون سا روٹ اختیار کیا جائے۔

ہیلو نامی یہ ملٹی ٹاسکنگ ایپلی کیشن  فیس بک میسنجر سے بھی منسلک  ہے اس لیے ایسے صارفین جن کے فون میں یہ دونوں سافٹ وئیر موجود ہوں وہ ہیلو کو استعمال کرتے ہوئے مفت کالز اور میسیجز کر سکتے ہیں۔

فیس بک کی دوسری ایپلی کیشنز  کی طرح “ہیلو ” کو  بھی آپ گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں جب کہ  اس کو استعمال کر نے کے لیے آپ کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے ہیلو پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔

اس سے قبل فیس بک نے اینڈرائیڈ اورصارفین کے لئے ایک ایسی ایپ بنالی ہے جس کے ذریعے دوست اپنی مشترکہ ویڈیوز بنا کر فیس بک پر نہ صرف ’ہیش ٹیگ‘کے شئیر کرسکیں گے بلکہ اسے بوقت ضرورت ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔ فیس بک کے پراڈکٹ مینیجر جوش میلر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ یہ سہولت لوگوں کو بہت سے فائدے پہنچا سکے گی اور وہ دنیا میں کہیں سے بھی اپنی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔ اس سروس کے ذریعے اب لوگ اپنا پیغام دور تک پہنچا سکیں گے۔