بنگلاد?ش س? ش?ست پر پا?ستان ?? ?? ?وئن?? ر?ن?نگ م?? تنزل?

294

بنگلادیش سےٹی ٹوئنٹی میں شرمناک شکست پرپاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگیا۔
بنگال ٹائیگر ز سے تاریخی شکست پر پاکستان نے آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن بھی کھو دی۔گرین شرٹس 30ٹی ٹوئنٹی میچز میں 117پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے جب کہ آسٹریلیا 26میچوں میں 117ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔
آئی سی سی کی نئی درجہ بندی میں سری لنکا سرفہرست ہے ۔بھارت کا دوسرا ،آسٹریلیا کا تیسرا،پاکستان کا چوتھا اور جنوبی افریقا کا پانچواں نمبر ہے۔