داعش ن? موس?ق? سنن? والو? پر 80?و?و? ?? سزا مختص ?رد?

320

دمشق: داعش کی جانب سے نیا فرمان جاری کیا ہے جس میں موسیقی سننا اور اسپورٹس شرٹس پہننا حرام قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ نئے قانون کی مخالفت کرنے والوں کو 80 کوڑے مارے جائیں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق داعش کی جانب سے الرقہ شہر کی مقامی آبادی میں پمفلٹس تقسیم کیے ہیں جن میں انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ مختلف ممالک کے اسپورٹس کلب کے لوگو پر مشتمل ٹی شرٹس استعمال نہ کریں۔ بالخصوص مانچسٹر یونائیٹڈ، بارسلونا، ریال میڈریڈ اور میلان جیسے الفاظ اور لوگو پر مشتمل ٹی شرٹس استعمال نہ کی جائیں۔

خلاف ورزی کرنے والے کو نئے قانون کے تحت80 کوڑوں کی سزا دی جاے گی داعش کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا کے گانے سننے کو بھی ‘حرام’ قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ میڈونا کے گانے سننا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

داعش کی جانب سے بعض انگریزی اورمسیحی مذہب کی اصطلاحات بالخصوص صلیب کے نشان، انجیل، عیسائی راھبوں کی تصاویر یا ان کے ناموں والی ٹی شرٹس پہننے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔