اسلام آباد پول?س ?ا مختلف علاقو? م?? سرچ آپر?شن، 15مشتب? افراد گرفتار

315

اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طا ہر عالم خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی اسلام آ باد نے تمام زونل آفیسرز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایریا میں سرچنگ و کومنگ کو جاری رکھتے ہوئے مشکوک و مشتبہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔

ان ہدایات کی روشنی پولیس نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سبزی منڈی اور گر دونواح میں دوران سرچنگ و کومنگ 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔ اس سر چ آ پر یشن کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکورٹی کو فول پروف بنانا ہے تاکہ کوئی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ۔

ایس ایس پی اسلام آباد میر ویس نیاز نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ایریا میں داخلی و خارجی راستوں اور ناکو ں پر چیکنگ کو مزید موثر بنائیں ۔ سرچنگ و کومنگ کو جاری رکھا جائے اور شہر میں اہم مقامات کی سیکورٹی کو سخت کریں گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔