متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی دھاندلی کےتحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے جماعت اسلامی کے الزامات پر ایم کیوایم کو اور پی ٹی آئی کے الزامات پر ن لیگ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ایم کیوایم کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک جماعت اسلامی کے الزامات سے متعلق کاپی نہیں ملی ، متحدہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب کاپی ملنے کے بعد دے گی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ۔