پاکستان نے بھارت اور نیپال میں شدید زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہرممکن امداد کی پیشکش کرتےہوئے قدرتی آفت پردونوں ممالک سے اظہار یکجحتی کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت اور نیپال میں موجود سفارتخانوں کو دونوں ممالک سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں مطلوبہ امداد سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے اور این ڈی ایم اے مختصرنوٹس پرامداد کےلیے تیاررہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے نیپال اور بھارت میں زلزلے سے بھاری نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو صورتحال سے باخبر رکھنے اور متعلقہ حکام کو دونوں ممالک میں فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔