پشاور س? ا? پ? ا?م ا?ل ?ا ام?دوار جعل? شناخت? ?ار?بنان? ?? الزام م?? گرفتار

222

پشاورکے کنٹونمنٹ بورڈ کے محلہ جھنگی میں جعلی شناختی کارڈبنانےکےالزام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار شمس الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محلہ جھنگی میں جعلی شناختی کارڈبنانےکےالزام میں ایک امیدوارکو گرفتار کیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی کے بقول امیدوار کا تعلق اے پی ایم ایل سے ہے جس کی شناخت شمس الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔