سندھ ہائی کورٹ نے اغوا کیس میں رینجرز کے انسپکٹر ریاض سرورکی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ نے اغوا کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت رینجرز وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریاض سرور کے خلاف ٹرائل کورٹ میں شواہد پیش نہیں کیے جاسکے۔عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انسپکٹر سرور کو بری کردیا جب کہ 5لاکھ روپے ضمانی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔