216

دنیا کے بلند ترین مقام ماونٹ ایورسٹ پر بھی زلزلے نے تباہی مچادی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپالی محکمہ کوہ پیمائی نے 65 کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

نیپالی وزرات سیاحت کے مطابق زلزلے کے وقت لگ بھگ ایک ہزار کوہ پیما بیس کیمپ پر موجود تھے۔ جن میں 400 غیر ملکی بھی شا مل تھے۔

وزرات سیاحت کے مطابق برف کے تودوں کے نیچے تیس سے زائد خیمے ملیا میٹ ہوگئے ۔ اور متعدد کو ہ پیما لاپتہ ہے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔