افغانستان م?? فورسز ?? ?ارروائ? م??170س? زائد شدت پسند ?لا?

264

افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں 170سے زائد طالبان جنگجوؤں ہلاک جبکہ 11افغان فوجی مارے گئے ۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق فورسز نے  جاؤزجان، قندھار، فریاب، زابل، غزنی، بادغیس، قندوز، فراہ، ہرات، پکتیکا، ہلمند اور میدان وردک صوبے میں آپریشن کیا ۔کارروائی میں افغان انٹیلی جنس کے علاوہ دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 170سےزائد طالبان جنگجو مارے گئے ہیں جب کہ شدت پسندوں سے مقابلے میں 11فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری کو پہنچادیا گیا ہے اور علاقوں میں شرچ آپریشن جاری ہے۔