سائنسدانوں نے ایک پلاسٹک کا لینس تیار کیا ہے جس کے ذریعے فطری بصارت واپس لائی جاسکتی ہے۔ سائنسدانوں نےلاکھوں افراد کو نظر کی عینک سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ہے اور پلاسٹک لینز کا کامیاب تجر بہ کیا ہے جو فطری بصارت کو لوٹاسکے گا۔ پلاسٹک سے بنائے جانے والے اس طویل عمر لینس کا نام ’’سمفنی‘‘ رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ لینز مریض کو فطری بصارت لوٹانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اب تک سرجری کے ذریعے نصب کیا جانے والا کوئی بھی لینز انسان کی فطری بصارت نہیں لوٹا سکا تھا تاہم حالیہ ایجاد اس ضمن میں ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ لینس سرجری کے ذریعے آنکھ میں نصب کیا جائے گا جو یہ لینز اپنی تنصیب کے کم و بیش چھتیس گھنٹے میں مکمل طورپرکارگر ہو جائے گا.