سخت گرم? م?? بجل? و پان? ?? عدم فرا?م? ن? عوام ?? زندگ? اج?رن بناد? ??،حافظ نع?م الرحمن

290

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت گرمی کے موسم میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن حکومت، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے ذمہ داران شدید گرمی میں شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات اور کوششیں کرتے نظر نہیں آتے، عوام بجلی اور پانی کی فراہمی کے لیے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا رویہ ترک کرنے پر تیار نہیں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی اور پانی کے بحران کی وجہ سے جہاں گھروں میں خواتین ،بچے اور بزرگ پریشان ہیں، وہیں انٹر کے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ وطالبات کو بھی امتحانات کی تیاری کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ،کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے ذمہ داران کا کام ہے کہ وہ بجلی و پانی کی چوری کا عمل روکیں لیکن اس کی سزا عام شہریوں کو ہر گز نہ دیں اور گرمی کے سخت موسم میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کی جائے اور پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔