خ?برپختونخوا م?? طوفان? بارش??،حادثات م??45جا? بحق

307

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی ۔تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کےعلاوہ مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 45افرادجاں بحق ہوگئے جب کہ 200سے زائد زخمی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور،ضلع نوشہرہ اور ضلع چارسدہ میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی بارش اور آندھی نے گھروں کو ملیامیٹ کردیا،فصلیں برباد ہوگئیں، جگہ جگہ درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گرگئے جس سے گھنٹوں روڈ بلاک رہے۔
تیز بارشوں نے مواصلات کا نظام درھم برہم کردیا۔گزشتہ رات منقطع ہونے والی بجلی اب تک بحال نہیں ہوسکی جب کہ وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلیے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے این ڈی ایم اے حکام کو ٹیلی فون کر کے پشاور، چارسدہ و دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی امدادی سر گرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔