کراچی کے صارفین کو ایک لمبے عرصے کے بعد بجلی کے حوالے سے ایک اچھی خبر مل گئی ہیں۔
نیپرانے کے الیکٹرک کے لئے ماہا نہ فیول ایڈسجمنٹ کی مد میں 1 روپے 59 پیسے کی کمی کی منظوری دیدی ہے ۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کے لئے درخواست دی ہے جس میں بجلی 1روپے 59 پیسے کم کرنے کی سفارش کے گئ ہیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ فروری کے مہینے میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت کم رہی ۔ جس کے باعث بجلی سستی کی جائے۔ نیپرا نے آج درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ایک روپے اور انسٹھ پیسے کی کمی کردی ہے ۔