?ن?ونمن? بور?بلد?ات? ال??شن،?وائ? فائرنگ ?رن?وال? 6ملزمان گرفتار

190

کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے روز ہوائی فائرنگ کرنے والے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
25اپریل کو ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہوائی فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔نوٹس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور،روالپنڈی اور چکلالہ سے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے اور انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں انہوں نے ہوائی فائرنگ کی تھی تاہم اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
گرفتار افراد سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں  عدالت پیش کیا جائے گا۔