بنگلاد?ش ?? خلاف ??س? م?? اچ?? ?ار?ردگ? د??ائ?? گ?،مصباح الحق

212

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایک عرصے سے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دے رہی ہے اور بنگلادیش کے خلاف بھی اس کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
کھلنا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیسٹ فارمیٹ کی ٹیم تجربہ کار ہے اور یاسر شاہ سمیت تمام کھلاڑی فٹ بھی ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش ٹیم  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیلی لیکن ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں جب کہ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میں تجربہ رکھتی ہے اور گزشتہ ایک عرصے سے اپنی اچھی کارکردگی بھی دکھا رہی ہے۔