بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ مشفیق الرحیم کو کپتان اور تمیم اقبال کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ سومیا سرکار، لیٹن داس اور محمد شاہد کو پہلی بار بنگلہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کے بعد سومیا سرکار پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہیں۔ بیٹسمین لیٹن داس اور فاسٹ بولر محمد شاہد بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔ آل راؤنڈر شواگٹا ہوم، فاسٹ بولر شہادت حسین اوراوپنر امرالقیس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
زمبابوے سیریز میں اٹھائیس وکٹیں لینے والے اسپنرز تیج الاسلام اور زبیر حسین بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں شاکب الحسن، مومن الحق، محمود اللہ اور روبیل حسین شامل ہیں۔
کپتان مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد پوری ٹیم کا مورال بلند ہے۔ ہماری ٹیسٹ ٹیم بھی ہر شعبہ میں متوازن ہے۔ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست دیں گے۔
ہلا ٹیسٹ میچ کا آغاز 28 اپریل سے کھلنا میں ہوگا