وزیراعظم نے پشاور میں حالیہ بارشوں اور طوفان سے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے خیبرپختونخواہ میں بارشوں سےمتاثرہ خاندان کے لئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم کی جانب سے جاں بحق افرادکےخاندان کیلیے5لاکھ روپےفی کس اورزخمیوں کیلئے 50ہزارروپے فی کس کااعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنےکی ہدایت کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ فوری طور پر امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔