نوجوان خود ?و دور حاضر ?? سفارت?ار? س? ?م آ?نگ ?ر?? , صدرممل?ت

185

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ سفارتکاری کا شعبہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے، نوجوان سفارتکاروں کو موجودہ دور کے چیلنجز سے موثر انداز میں عہدہ براہ ہونے کے لئے خود کو دور حاضر کی مہارتوں سے لیس کریں

فارن سروس اکیڈمی کی 33 ویں اور 34 ویں اسپیشل ڈپلومیٹک کورس گریجو یشن تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ قوم فارن سروس آفیسرز سے توقع کرتی ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے سپیشل ڈپلومیٹک کورس کے نوجوان گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک کی مانیٹری پالیسیوں کا دوسرے ممالک کے عوام پر بڑا اثر ہوتا ہے اس لئے اکنامک ڈپلومیسی میں مہارت حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔

بعد ازاں صدر مملکت نے 33 ویں اور 34 ویں سپیشل ڈپلومیٹک کورسز کے گریجویٹس میں سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کئے۔

صدر مملکت نے فارن سروس اکیڈمی کے معاون پارٹنرز برطانوی ہائی کمیشن، برونائی دارالسلام، یورپی یونین اور وزارت خارجہ امور کے نمائندوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی۔