?وئ? ب?? سند? د?رت? ?و دوحصو? م?? تقس?م ن??? ?رس?تا، منظور وسان

217

کراچی: صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ جو لوگ سندھ کو دو حصوں میں دیکھنا چاہتے ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہے۔ کسی بھی قیمت پر سندھ کی تقسیم ناقابل قبول ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لیاری آج بھی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ۔ عوام نے کل کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ آج بھی پیپلز پارٹی کو پسند کرتے ہے۔

صوبائی وزیر نے سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے کہا کہ ان کا کوئی بھی سیاسی مستقبل نہیں ۔ ان کو آنے والے وقت میں مزید کیسز کا سامنا کرنا پڑیگا۔