انسداددشتگردی کی عدالت کوسزائے موت کے مجرم صولت مرزاکےنئےڈیتھ وارنٹ سےمتعلق مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے مچھ جیل میں قید سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ سے متعلق مراسلہ جیل حکام نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کو بھیجا جو بذریعہ کراچی سینٹرل جیل عدالت کو موصول ہوا۔
صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ میں توسیع کی مہلت 30 اپریل کو ختم ہورہی ہے جب کہ عدالت کے نئے بلیک وارنٹ کے مطابق صولت مرزا کو 6مئی کی صبح پھانسی دی جائے گی۔