?ار?ردگ? س? مطمئن ن? ?وا تو ورل??? ?وئن?? س? قبل ?ر?? چ?و? دونگا،آفر?د?

215

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اپنی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن نہ ہوا تو ورلڈٹی ٹوئنٹی 2016سے قبل کرکٹ چھوڑ دوں گا۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈٹی ٹوئنٹی سے پہلے اچھی ٹیم بنانا چاہتاہوں، کپتان کی حیثیت سے ٹیم کو آگے لے جانے کی خواہش ہے لیکن اگر سینئرز ذمہ داری نہیں نبھارہے تو جونییئرز کو موقع دینا چاہیے۔
بوم بوم آفریدی نے کہا کہ ہم ماضی کی کارکردگی پر کھیل رہے ہیں تاہم اب سب کو اپنی ذمہ داری کااحساس کرنا ہوگا،میری پوری کوشش ہوگی کی ورلڈٹی ٹوئنٹی کے لیے اچھی ٹیم تیار کرلوں لیکن اگر میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہ ہوا تو ورلڈٹی ٹوئنٹی 2016سے قبل ہی ریٹائر ہوجاؤں گا۔