سراج الحق س? برطانو? ?ائ? ?مشنر فلپ بار?ن ?? ملاقات

255

اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی، ملکی و بین الاقوامی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ضروری ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کو تیز کرے خاص طور پر برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ سراج الحق نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے مسائل کے حل کی بھی بات کی خاص طور پر ویزہ کے حصول کیلئے درپیش مشکلات کودور اور اس سلسلہ میں آسانیاں پیدا کی جائیں ۔

سراج الحق نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پرامن افغانستان ضروری ہے برطانیہ کو افغانستان میں بھی قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اورامریکہ سمیت عالمی برادری پر زور دینا چاہئے کہ وہ افغانستان میں مداخلت ختم کرکے افغان عوام کی آزادی اور خود مختاری کے احترام کو یقینی بنائیں ۔سراج الحق نے کہا کہ یمن کا مسئلہ مقامی مسئلہ ہے اسے عالمی مسئلہ بنانے کی بجائے وہیں پر حل ہونا چاہئے اور جنگ کے شعلے کو پھیلنے سے پہلے ہی بجھادینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر حکومتوں کو ختم کرنے سے دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے اس لئے عالمی برادری کو کسی خطے اور علاقے میں بھی اس طرح کے معاملات کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے سراج الحق کو پاکستان میں جاری برطانوی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریف کیا۔فلپ بارٹن نے قومی سیاست میں جماعت اسلامی اور امیر جماعت کے کردار کی تعریف کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جلد منصورہ آئیں گے اور جماعت کی قیادت سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور عطاءالرحمن بھی موجود تھے۔