ن?پال م?? زلزل? ?? باعث دس لا?? بچ? متاثر، ?ون?س?ف ن? خطر? ?? گ?ن?? بجاد?

277

اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کے مطابق نیپال میں زلزلے کے باعث دس لاکھ بچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یونیسیف نےعالمی اداروں سے متاثرہ بچوں کو بحران سے باہر نکالنے کی اپیل کی ہے۔

نیپال میں دوروز قبل سات عشاریہ نو شدت کے آنے والے زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کے مطابق ہفتے کے روز آنے والے زلزلے سے نیپال میں دس لاکھ سے زائد بچے شدیدمتاثر ہوئے ہیں۔ یونیسیف کی جانب سے جاری رپورٹ  کے مطابق نیپال میں اس وقت ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے زندگی بسر کررہے ہیں جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔ صاف پانی اور مناسب خوراک نہ ہونے کے باعث بچوں میں بہت سی خطرناک وبائی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت سب سے اہم ضرورت اور ترجیح متاثرین خصوصا بچوں کو صاف پانی اور صاف خوراک مہیا کرنا ہے