ملیریا سے بچاؤ کی پہلی ویکسین تیارکرلی گئی ہے۔ بین الاقوامی دوساز کمپنی نے آزمائشی طور پر اسے افریقہ میں استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ رواں سال اکتوبر تک اسے استعمال کیا جائے گا۔
بین الاقوامی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کی ایک ویکسین چار سال تک انسان کو ملیریا سے محفوظ رکھے گی۔
یاد رہے کہ ملیریا سے ہرسال 6لاکھ افراد اپنی زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق افریقہ سے ہوتا ہے۔
آر ٹی ایس ایس نامی ویکیسن کو خاص طور پر بچوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اسے ملیریا کی پہلی لائسنس یافتہ ویکسین کا نام دیا گیا ہے۔
مذکورہ ویکسین پر پچھلے تیس سال سے کام جاری تھا ۔ توقع ہے کہ ویکسین کو یورپی میڈیسن کی جانب سے لائسنس ملنے کی صورت میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے رواں سال اکتوبر تک استعمال کیا جائے گا ۔