امریکی ریاست میری لینڈ کے سب سے بڑے شہر بالٹی مور میں پولیس حراست میں ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تازہ ترین فسادات میں 15 پولیس آفیشلز سمیت متعدد افراد ذخمی ہوگئے ہیں۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد پولیس آفسران زخمی ہوگئے ہیں، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بالٹی مور میں پولیس کی گاڑی کو آگ لگادی ہے جبکہ مظاہرین نے قریبی دوکانوں کو بھی لوٹ لیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکن پولیس نے بارہ اپریل کو سیاہ فام شہری فریڈی گرے کو گرفتار کیا تھا۔ فریڈی گرے کو حراست کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگی تھی اور بعد میں ایک ہفتے تک اسپتال میں کومے میں رہنے کے بعد وہ ہلاک ہوگیا تھا۔